ریلوے

محکمہ ریلوے کو 1 کھرب 19 ارب سے زائد کا نقصان

اسلام آباد (پاک صحافت) موجودہ دورہ حکومت میں ریلوے کو 1 کھرب 19 ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا ہوا ہے۔  ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے نے مالی خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ، جس میں بتایا گیا کہ موجودہ دور میں ریلوے کو مجموعی طور پر 1 کھرب 19 ارب سے زائد نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے بتایا کہ آپریشن خسارے میں اضافے سے اپ اینڈ ڈاؤن 36 ٹرینیں بند کی گئیں، کورونا وائرس کے باعث آپریشن لاسز میں اضافہ ہوا جبکہ ٹرینوں کے خسارے میں چلنے سے سبب ٹرینوں کی تعداد میں کمی لائی گئی اور بہتر تجارتی فوائد کیلئے 15مسافر ٹرینیں ٹھیکوں پردینے کی پیشکش کی گئی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان ریلوے کے 1 ارب 17 کروڑ 21 لاکھ کے نادہندہ اور صوبائی محکموں کے ذمہ 2 ارب 44 کروڑ 42 لاکھ واجب الادا ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، این ایچ اے 5 کروڑ 54 لاکھ اور پاکستان پوسٹ کے ذمہ 3 کروڑ 75 لاکھ واجب الادا ہیں۔ خیال رہے کہ مالی خسارے کے باعث 2 سال میں ٹرینوں کی تعداد 120 سے کم ہو کر 84 رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے