اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ن لیگ کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر

لاہور (پاک صحافت) اسحاق ڈار کو ن لیگ کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلیں، پارٹی صدر شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا جس کا پارٹی نوٹیفکیشن جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے جاری کر دیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی تقرری سے انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی اور پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی وصولی اور انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار مسلم لیگ (ن) کا ایک اور اہم عہدہ رکھتے ہیں، وہ پارٹی کے سیکرٹری مالیات بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے