جسٹس مظاہر نقوی

استعفی منظور، مظاہر نقوی سپریم کورٹ کے جج نہیں رہے

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے گزشتہ روز اپنا استعفی تحریری طور پر صدر کو بھجوایا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ عوامی معلومات اور کسی حد تک عوامی ریکارڈ کا معاملہ ہونے کی وجہ سے ایسے حالات میں میرے لیے اب سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر خدمات جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے کے باعث مظاہر علی اکبر نقوی جج کی مراعات کے حقدار رہیں گے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت منظور کیا۔

دوسری جانب وزارت قانون و انصاف نے استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے