آرمی چیف

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سرپیٹرک نکولس نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی رکھے۔ جنرل سرپیٹرک نکولس نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے