رانا ثناءاللہ

تعیناتی کے متعلق مشاورت جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی بہتر ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے متعلق مشاورت جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی بہتر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کا ہے، مشاورت جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی بہتر ہوگا۔ تین سے چار جو سینئر ہیں، ان میں سے کسی کے ساتھ کسی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، ڈی جی آئی کی ڈیوٹی اس نوعیت کی ہے کہ وہ میٹنگز میں ملتے رہتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے چند دنوں میں فیصلہ سامنے آجائے گا، سمری میں جو بھی نام جائیں گے، صوابدید وزیراعظم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میراخیال ہے کہ اس بارے میں وزیراعظم کافی کام کرچکے ہوں گے، آنے والے چند دنوں میں فیصلہ سامنے آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے