دی لیجنڈ آف مولا جٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 200 کروڑ کی دوڑ میں شامل

(پاک صحافت) حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے سابقہ تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے کمائی میں تمام پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے 200 کروڑ کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔ لاہور کے سنیما گھروں میں اسٹار کاسٹ کی سرپرائز انٹری کا سلسلہ جاری ہے جس پر شائقین کی جانب سے مولا جٹ اور نوری نت کا شاندار استقبال بھی کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ مولاجٹ صرف فلم نہیں ہماری زندگی کا خوب صورت تجربہ ہے جب کہ اداکار سعید جبران کہتے ہیں فلم کی تعریف کے لیے الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی بزنس کے تمام ریکارڈ توڑنے میں کامیابی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے