پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے دو نام دے دیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے دو نام دے دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام نگراں وزیراعظم کے لئے دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تصدق جیلانی 11 دسمبر 2013 سے 5 جولائی 2014 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے جبکہ جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ اور امریکا میں پاکستان سفیر رہے ہیں۔

وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے کل ملاقات کریں گے جس میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی آج تحلیل کردی جائے گی اور سمری آج صدر کو ارسال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے