اداکارہ حرامانی

ماں باپ چلے جائیں تو واپس نہیں آسکتے، خوبرو اداکارہ حرا مانی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے لئے اہم پیغام سے دیا، سوشل میڈیا پر والدین کے حوالے سے اپنے پیغام میں اداکارہ حرامانی نے کہا کہ ’ دنیا میں سب کچھ دوبارہ مل جاتا ہے، ماں باپ چلے جائیں گے تو واپس نہیں آسکتے۔‘

تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ حرامانی نے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ماں باپ کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا۔ انہوں نے لکھا کہ ’ماں باپ سے زیادہ آپ کی زندگی میں آپ کا کوئی اپنا ہو ہی نہیں سکتا ، اپنے مان باپ کا سوچیں۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ماں باپ اور اولاد کے رشتے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں، اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے