پلوشہ خان

پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ساری قوم نے دیکھ لیا ، پلوشہ خان

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکز  ی رہنما پلوشہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  ہے کہ  پی ٹی آئی کا اصلا چہرا ساری قوم نے دیکھ لیا،  ان کا کہنا ہے کہ رنگے ہاتھ پکڑے جانے پر چور دھمال ڈالنا شروع ہوگیا ، پکڑے جانے کے بعد ڈھٹائی کا تماشہ لگاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما پلوشہ خان نے جاری بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے نکات سب نے پڑھے ، یہ ڈونر کون ہیں، کیوں پیسہ دے رہے تھے ، کونسا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے جس کی بناء پر سکوت کشمیر ہوا ، سکوت سفارتکاری ہوا۔  خیال رہے کہ اس سے قبل سلیم مانڈوی والا نے بھی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے پی ٹی آئی والے  اپنے آپ کو درست کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے