یوم یکجہتی کشمیر

5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری رہنماؤں نے پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے 5 فروری کو مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منانے کے حکومت پاکستان کے اعلان پر مملکت خداداد پاکستان کاشکریہ ادا کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیری عوام کی طرف سے ریاست پاکستان، حکومت پاکستان اور عوام کو 5 فروری کو یوم یکجہتی کے طور پر منانے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو بدترین بھارتی ظلم و تشدد، قتل عام، لوٹ مار، دوران حراست اور ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کا سامنا ہے جبکہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کی فورسز مقبوضہ علاقے میں کشمیری خواتین کی بے حرمتیوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی موجودہ گھمبیر صورتحال کے دوران حکومت پاکستان کی طرف سے قومی سطح پرجوش و جذبے سے یوم یکجہتی کشمیر منانا جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے مقدس مشن میں مصروف عمل کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزا اور باعث تقویت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے یہ دن منانے سے کشمیری عوام اور حریت قیادت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس پر مسرت موقع پر ہم اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر فسطائی بھارت کو ایک مضبوط پیغام دے رہی ہیں کیونکہ بھارت نے بندوق کی نوک پر جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے