فلسطینی سفیر

احسن اقبال کی قیادت میں لیگی وفد کی فلسطینی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے وفد نے احسن اقبال کی قیادت میں فلسطینی سفیر سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد کی اسلام آباد میں تعینات فلسطین کے سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، وفد نے فلسطین کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، اسرائیلی حملوں کی مذمت اور شہادتوں پر پاکستان کے عوام کی جانب سے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد کی فلسطینی سفیر سے ملاقات سفیر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہباز شریف کی طرف سے خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا۔

اس کے ساتھ ساتھ قیادت، کارکنوں اور پاکستان کے عوام کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں وفد میں سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور طارق فاطمی بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے