مریم اورنگزیب

چیف جسٹس نے آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف میں فیصلہ دیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف میں فیصلہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاﺅنٹ کر رہا ہے، آفیشل اکاﺅنٹ تردید کر رہا ہےجو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے ذہنوں کیساتھ اور نہ کھیلو، قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، اسی لئے فراڈے کو کالا کنستر منہ پر چڑھانا پڑتا ہے، مجرم ہو مجرم ہی رہو گے،تم نے سماج، اخلاق، سیاست، معیشت تہس نہس کی، ذہنوں میں زہر گھولا، دلوں میں نفرت بھری، سیاست کو گندا، ملک کو مفلوج کیا۔

انہوں نے کہا کہ تم نے باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کی خاطر پنجاب اور پختونخوا کے عوام کی توہین کی، منتخب اسمبلیاں تحلیل کرکے دونوں صوبوں کے نمائندوں کی تضحیک کی۔ تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پر جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکیج لو۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے