ملی یکجہتی کونسل

معاہدے کے مطابق فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے، ملی یکجہتی کونسل

لاہور (پاک صحافت) دینی جماعتوں کی تنظیم ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرانس کے سفیر کے معاہدے کے مطابق فوری طور پر ملک بدر کیا جائے، اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ  حکومت ایسا ماحول بنا رہی ہے کہ اگر اسلام پسندوں کو نہ روکا گیا تو یہ ہر طرف چھا جائیں گے، تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کے وقت بھی حکومت نے دینی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا تھا اور خود ہی معاہدہ کر لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی میزبانی میں منصورہ میں صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹرابوالخیر محمد زبیر کی صدارت میں ہوا۔ سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت ایف اے ٹی ایف کا ہر حکم بجا لا رہی ہے، پاکستان کو تماشا بنا دیا گیا ہے۔سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا حکومت کا کام نہیں، پورے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، بے گناہ لوگوں کو فوری رہا کیا جائے اور معاہدے کے مطابق فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ پوری قوم کاہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ظلم و جبرکے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے۔ حکومت مذہبی قوتوں کو کچل دینا چاہتی ہے۔ مذاکرات سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ طاقت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ملک کو جس انتشار اور انارکی کی طرف دھکیلاجا رہا ہے، وہ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے