انوارالحق کاکڑ

آنے والی حکومت کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آنے والی حکومت کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے کو سیاسی تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے تھا، ملک میں جو دہشت گردی کی لہر آئی، میں سمجھتا ہوں کہ اس کی وجہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگنا ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف نگراں حکومت نے اعلانیہ پوزیشن لی، فورسز نے اس چیلنج کو لیا اور وطن کی حفاظت کے لئے وہ شہادتیں بھی دے رہے ہیں۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ نے ابھی چلنا ہے یہ ایسی جنگ نہیں جس کا خاتمہ 9 فروری کو ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغان حکومت کو ایک دوسرے سے جو توقعات ہیں انھیں حقیقت پر مبنی ہونا چاہیے اور اپنے اپنے اسٹریٹیجک مفادات کے مطابق ہونا چاہیے۔ جو بھی گمراہی اور غلط راستے کو ترک کرکے غیرمشروط سرینڈر کرے اسے قومی دھارے میں آنے کا موقع ملنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے