آل پاکستان یوتھ تنظیموں کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، شرپسندانہ واقعات کی بھرپور مذمت

لاہور (پاک صحافت) آل پاکستان یوتھ تنظیموں نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، وفد کے شرکاء نے 9 مئی کے شرپسندانہ واقعات کی بھرپور مذمت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور افواجِ پاکستان ہماری سلامتی و بقاء کی ضامن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرکاء نے کہا کہ 9 مئی کے شرمناک واقعات کی بھرپور مذمت اور ان کے ذمے داروں کی مرمت ہونی چاہیے۔ شرکاء نے کہا کہ ان منصوبہ سازوں، تخریب کاروں نے وہ ظلم کیا جس کا 74 سال سے پاکستان کا دشمن خواب دیکھتا رہا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس نے ہم سب کے سر شرمندگی سے جھکا دیے۔ شرکائے وفد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل ریاست پاکستان اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ وفد نے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تخریب کاروں اور قائد کا گھر جلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ آل پاکستان یوتھ تنظیموں نے ملک گیر ریڈ لائن پاکستان مہم کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے