شان شاہد

اداکار شان شاہد کا بیٹیوں کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام

لاہور (پاک صحافت) پاکستانی فلم انڈسٹری کی پہچان اداکار شان شاہد نے بیٹیوں کے حوالے سے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔ شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی بیٹی ان کے پاؤں پر ناخن پالش لگا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تصویر کے کیپشن میں اداکار نے اپنی بیٹیوں سے محبت کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ بیٹیاں محبت ہیں اور انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے کہا کہ لال ناخن پالش بابا آپ پر زیادہ پیاری لگ رہی ہے۔ اپنی تصویرکےکیپشن میں اداکار نے مزید لکھا کہ بیٹیاں پینٹر ہوتی ہیں اور باپ ان کے کینوس، بیٹیاں رحمت ہیں اور ہمارے جنت میں جانے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ باپ کو فخر ہونا چاہیے کہ انہیں بیٹیوں سے نوازا گیا ہے۔ اداکار شان شاہد کے اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ان کی پوسٹ کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے پسند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے