سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چار دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو سپاہی شفیع اللہ اور محمد قیصر بھی شہید ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولیوں کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹر سے دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانے کے قریب اتارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کو اتارنے کا مقصد فرار کے راستوں کو کاٹنا، ٹھکانے کو کلیئر کرانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے