آصف زرداری

آصف زرداری نے حکومت کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مری میں حکومت کی نالائقی و نااہلی کی وجہ سے معصوم شہری زندگی سے محروم ہوئے ہیں، اگر بروقت اقدامات کئے جاتے تو جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سانحہ مری میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی سے ہی معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان لواحقین کو صبر عطا کرے۔ یاد رہے کہ سانحہ مری میں جاں بحق افراد کی تعداد چھبیس سے زائد ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے