سیکیورٹی فورسز

بلوچستان میں آپریشن کے دوران دھماکے سے پاک فوج کے میجر اور کیپٹن شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے پاک فوج کے دو افسران شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی کلیئرنس کے دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افسران شہید ہوگئے ہیں۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مادر وطن کے دفاع میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر نے جام شہادت نوش کیا۔ امن دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کا امن، خوشحالی سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی امن دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرُعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے