سردار تنویر الیاس

آزاد کشمیر کی عدالت  نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دیدیا

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار تنویر کو آزاد کشمیر کی ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے وزیرِ اعظم سردار تنویر کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے نئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیرِ اعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آج طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم سردار تنویر آج آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے خلاف سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی تقاریر کے کلپ چلائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے