چوہدری نثار

چوہدری نثار کو حلف لینے سے روکنے میں تکنیکی سے زیادہ سیاسی رکاوٹیں قرار

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو حلف لینے سے روکنے میں تکنیکی سے زیادہ سیاسی رکاوٹیں ہیں،  کیوں کہ چوہدری نثار پنجاب کے وزیر اعلی کی دوڑ میں شامل افراد کے لیے خطرہ بن گئے۔ اس حوالے سے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا یہ چوہدری نثار کو بھی پتہ تھا، چوہدری نثار جہاں ن لیگ کے لیے خطرہ ہیں وہاں پنجاب کے وزیر اعلی کی دوڑ میں شامل افراد کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب کے وزیر اعلی کی دوڑ میں شامل افراد کے لیے خطرہ بن گئے،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق چوہدری نثار کو حلف لینے سے روکنے میں تکنیکی سے زیادہ سیاسی رکاوٹیں ہیں۔ صحافی رانا عظیم کے مطابق چوہدری نثار صف بندی بہت اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں۔وہ جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں پھر کھڑے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کو پہلے ہی علم تھا کہ حلف اٹھانے کے معاملے پر ان کے خلاف باقاعدہ دو لابیاں کام کر رہی ہیں اور انہیں حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز قریبی ساتھیوں سے بھی کہا تھا کہ مجھے حلف اٹھانے کے لیے نہیں جانا چاہیے کیونکہ میرے حلف اٹھانے سے اہم حکومتی شخصیت پریشان ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے