مولانا فضل الرحمن

آزادی کا مفہوم باچا خان اور خدائی خدمتگاروں کی قربانیوں سے سمجھنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آزادی کا مفہوم باچا خان اور خدائی خدمت گاروں کی قربانیوں سے سمجھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے مفہوم کو سمجھنے کی ضرورت ہے، آزادی کا مفہوم شیخ الہند کے پیروکاروں سے سمجھنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ خان عبدالولی خان کو میں نے بچپن میں دیکھا، جب افغانستان میں گئے تو واپسی پر طورخم پر استقبال کیا۔ بھٹو صاحب کے زمانے میں خان عبدالغفار خان بھی قافلے میں ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کا انتقال ہوا تو میں اس وقت جیل میں تھا، باچا خان میرے گھر آئے تو میرے چھوٹے بھائی کو گود میں لیا۔ مجھے ولی خان نے نصیحت کی کہ کبھی بھی مایوس نہ ہونا، آج بھی میرے دل سے ولی خان کیلئے دعا نکلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے