اسحاق ڈار

گزشتہ حکومت کیوجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، بانڈ کے حوالے سے ادائیگی بھی بروقت کریں گے۔ آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے، اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، تاجر برادری کے تحفظات بھی دور کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، سٹیٹ بینک نے مؤخر ادائیگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کردیا ہے، 50 ہزار ڈالرز تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، عالمی ادارے بھی ہمارے کیے گئے فیصلوں کی تائید کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے