شہباز شریف

سی پیک نوازشریف کی کاوش تھی، جس کی بدولت 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک نواز شریف کی کاوش تھی، جس کی بدولت 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت میں بیرونی تعلقات خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کا سارا وقت تو فائر فائٹنگ میں گزرا ہے۔ اسی مدت میں سیلاب نے بھی ملک بھر میں تباہی مچائی، ہزار ایکڑ زمین پانی میں ڈوب گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی آفت سے نمٹنے کے لیے وفاق نے 100 ارب روپے چاروں صوبوں میں تقسیم کیے۔ صوبوں نے بھی اپنے وسائل سے اربوں روپے خرچ کیے، پھر مہنگائی کا طوفان آگیا، پھر گندم درآمد کرنا پڑگئی، تیل درآمد کرنے پر اربوں ڈالرخرچ ہوئے۔ اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، جس سے ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور میں پوری توانائی گالم گلوچ اور چور ڈاکو کہنے پر صرف کی گئی۔ افسوس ہے کہ ایسا منصوبہ جو کئی سال پہلے وجود میں آجانا چاہیے تھا پانچ سال تاخیر ہوئی، پورے ملک میں سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کا اجرا ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے