شہباز شریف

شہبازشریف کی ن لیگی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ایاز صادق، ملک محمد احمد خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پارٹی امور اور آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے بریت دلائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو سزائیں سناکر قوم اور ملک کو سزا دی گئی، صرف مقدمات ہی نہیں بلکہ مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16 ماہ میں ہمارے مشکل فیصلوں سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے