شہباز شریف

آئی ایم ایف مطالبات عوام پر مسلط کرنے کی حکومتی سازش ناکام ہوگی۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت آئی ایم ایف مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط کرنے کی سازش کررہی ہے جس کو ہر صورت ناکام بنادیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ن لیگ کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسی و اقدامات کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کونسل عوام دشمن بجٹ منظور ہونے سے روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کرے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی زبوں حالی سے عوام کو درپیش سنگین مشکلات، بجلی، گیس، ادویات، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرا اضافے کے حقائق کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹ سے اعداد و شمار بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے