رانا مشہود

پونے چار سال لٹیرے پاکستان کا پیسہ لوٹتے رہے، رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پونے چار سال لٹیرے پاکستان کا پیسہ لوٹتے رہے اور شریف پر مودی کا یار ہے کہ الزام لگاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے انڈیا کا خواب چکنا چوڑ کیا جبکہ اب انکے نمائندے امریکیوں کے پاؤں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حلقے کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا پیغام خدمت کا ہے، 2018 تک پورے پاکستان کے اندر لاہور کی مثال دی جاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان پر حیرت ہوتی ہے کہ جھوٹ کو سچ مان لیتے ہیں، آج ہم عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رانا مشہود احمد نے مزید کہا کہ پنکی پیرنی کی آڈیو آگئی ہے،  پنکی پیرنی کہہ رہی ہے کہ غداری کا چورن بیچوں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں اسرائیل وفد گیا جبکہ مہنگے ترین کا معاہدہ آئی ایم ایف سے بھی عمران خان نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں

افغان تارکین

افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے