محسن نقوی

بہاولنگر واقعہ کو بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہاولنگر واقعہ کو بڑا ایشو بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کی بات نہیں کرسکتا اب ایف آئی اے پر کوئی پریشر نہیں آئے گا۔ بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، ہماری میٹنگ بھی اووربلنگ پر ہوئی، لیسکو میں 83 کروڑ یونٹ اووربل ہوئے ہیں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ 300 یونٹ والے غریب آدمی کی بھی اووربلنگ کی گئی۔ پورے پاکستان میں اوور بلنگ سے متعلق کام شروع کریں گے۔ لاہور میں کام کیا گیا، باقی سرکلز میں کام شروع کر رہے ہیں، ہمارے کچھ قوانین میں ترامیم ہونے والی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لاہورایئرپورٹ پر 2، 2 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، ہم لوگوں کو اتنا انتظار نہیں کروانا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے