یوٹیلیٹی اسٹور

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈ کی اشیاء مہنگی، عوام پریشان

اسلام آباد (پاک صحافت) یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کے اطلاق سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق کپڑے دھونے والے صابن کی سوئیوں کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے مختلف برانڈز کی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق نہانے والے صابن کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، ٹشو ٹائلٹ رول کی قیمت میں 3 روپے، کچن ٹشو رول کی قیمت میں 4 روپے، ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  جاری کردہ نوٹیفکیش کے مطابق 550 ملی لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے تک، 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت میں 12 روپے، 1 لیٹر فنائل کی بوتل میں 6 روپے، 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے