اعظم نذیر تارڑ

ہم نے سوا گھنٹے میں 52 قانون پاس ہوتے دیکھے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے سوا گھنٹے میں 52 قانون پاس ہوتے دیکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے عدم اعتماد سے بچنے کے لیے اسمبلی نہیں توڑی، ہم نے اقتدار بھی کیا اور چھوڑا بھی ہے۔ ہم نے تو سوا گھنٹے میں 52 قانون پاس ہوتے دیکھے ہیں، اسٹیٹ بینک کا قانون بجلی کی رفتار سے پاس کیا گیا تھا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے اقتدار، جیل اور جلا وطنی کے دنوں میں شاید جیل، جلاوطنی کے دن زیادہ ہیں۔ ہمارے اور پیپلز پارٹی کے کون سے لوگ تھے جن پر مقدمے نہیں ہوئے تھے، عرفان صدیقی کو بھی کرایہ داری پر پکڑ لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس کا جو شیئر بنتا ہے، وہ اسے ملے گا، آپ بے شک بائیکاٹ کریں، آپ نے تو خود پہلے خودکشی کی ہوئی ہے، جب اسمبلی چھوڑ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے