مصدق ملک

گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا  ہے کہ  گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق غلط  خبر پھیلائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری اوگرا نے بھجوائی تھی، تاہم قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نےجار ی بیان میں مزید کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق میری بات غلط پیش کی گئی۔ وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا، بوجھ خزانے پر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے