کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف سویڈن کے سفیر کو مذمتی خط

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف پاکستان میں موجود سویڈن کے سفیر کو مذمتی خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر سخت مذمت کا اظہار کرتا ہوں، میں نے پاکستان میں سویڈش سفیر کو مذمتی خط لکھا ہے، سویڈن میں ہونے والے دلخراش واقعے پر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں سویڈش حکومت ایسے واقعات کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں سے سوال ہے کیا انہیں یہاں کوئی پریشانی ہے، یہ بتائیں گے کہ انہیں ہر قسم کی آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویڈن واقعے میں خاموش رہنا اور مجرم کو سزا نہ دینا ناانصافی ہے، ایک خط وزارت خارجہ کے ذریعے او آئی سی بھجواوں گا، انہیں معافی مانگنی چاہیے ورنہ دنیا میں احتجاج کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے