اسلام آباد (پاک صحافت) مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو ایکسپوز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہے کہ آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے، مودی سرکار شیطانی حرکتیں کر رہی ہے، بھارت میں مساجد، چرچز کو شہید کیا گیا، پاکستان کئی عرصے سے کہہ رہا ہے بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت سکھ بھائیوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، بھارتی سرکار کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کارروائیاں کی ہیں، دنیا بھر میں بھارتی دہشت گردی کو ایکسپوز کریں گے، دکھ کی گھڑی میں سکھ بھائیوں کےساتھ ہیں۔