شہباز شریف

کوئی نیا قانون بننے نہیں جارہا، آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کوئی نیا قانون بننے نہیں جارہا، آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جہاز کھڑے تھے جو غریب قوم کی پونجی سے خریدے گئے تھے، وہاں وہ جتھہ آگ لے کر پہنچ گیا، یہ صریحاً ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان کو اس بات کا غصہ چڑھا اس لیے انہوں نے ان کو پسند نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر قوم کے سامنے جھوٹ بولا۔ عمران خان نے اسی شکایت پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے