خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے وہ کردار ادا کیا جس کا خدشہ ہمیں بھارت سے ہوتا ہے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے وہ کردار ادا کیا جس کا خدشہ ہمیں بھارت سے ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنے کے لیے آڈیو لیکس کمیشن قائم کیا ہے۔ آڈیوز کی شناخت ہونے کے بعد ان کے چہرے بے نقاب کرنے چاہئیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ حملے کے لیے کورکمانڈر کا گھر، شہدا کی یادگاروں کو کیوں چنا گیا؟ یہ حملہ فوجی تنصیبات پر نہیں بلکہ پاکستان پر تھا، انہوں نے وہ کردار ادا کیا جس کا خدشہ ہمیں بھارت سے ہوتا ہے، پاکستانیوں کو ایسی امید کبھی نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ کرداروں کی شناخت کے بعد عوام کو بھی ان کا پتہ چل جائے گا، ملوث افراد کے خلاف مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ اور فوجی ایکٹ کے تحت چلیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کو آڈیو لیکس کمیشن کا سربراہ بنایا، کمیشن میں صرف 3 جج ہیں جبکہ پارلیمنٹ کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کمیشن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج شامل ہیں، جسٹس منیب، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی ہوتے تو پھر تحریک انصاف کی تسلی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے