کوئٹہ (پاک صحافت) ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور تک جعفر ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور تک جعفر ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی جس کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو ریلوے کے اخراجات پر پہنچایا جائے گا جہاں سے جعفر ایکسپریس پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق بارشوں کے باعث گرنے والے بولان ریلوے پل کی مرمت تک جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور تک چلائی جائے گی۔ بولان برج کی مرمت میں 3 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں رواں سال مون سون کی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے بولان برج متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ریلوے سروس معطل تھی۔