حمزہ شہباز

نیازی صاحب کو بنی گالہ کی اونچائی سے غریبوں کی بے بسی اور غربت دیکھائی نہیں دیتی، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر  وزیر اعظم عمران خان کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب بنی گالہ کے اونچے گھر میں رہتے ہیں جہاں پر انہیں غریبوں کی بے بسی اور غربت دیکھائی نہیں دیتی ، بنی گالہ کی اونچائی سے انہوں نے غریبوں کا مزاق اڑیا ہے ۔

تفصیلات  کے مطابق حمزہ شہباز نے جاری بیان میں وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے یہ کہہ کر کہ پاکستان میں اب بھی مہنگائی کم ہے، غریبوں کا مذاق آڑایا ہے۔  حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خاں کی ہوشربا مہنگائی سے عوام تنگ تھے ہی اب انکی زبان سے بھی محفوظ نہیں رہے۔

واضح رہے  کہ حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ نیازی صاحب کو کون سمجھائے کہ پاکستان میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ کراس کر گئی ہے ، نیازی صاحب کے دن رات اپنے اے ٹی ایمز کے ساتھ اچھے گزرتے ہیں بنی گالہ میں۔ آج پاکستان میں بھوک، افلاس اور بے روزگاری ہے ، نئے پاکستان کے جھوٹ، الزامات اور فریب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے