رانا مشہود

کل پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کا اصلی چہرہ قوم نے دیکھ لیا۔ رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پرویز الہی کا اصلی چہرہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔ غیرجمہوری و غیراخلاقی اقدام قابل مذمت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو نکال لی ہے، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کل جو پنجاب اسمبلی میں کیا گیا وہ جمہوریت پر بدترین دھبہ ہے۔

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے گرد خار دار تاریں لگا کر نو گو ایریا بنایا گیا، پرویز الٰہی اپنے ذاتی غنڈے لے کر آئے ہوئے تھے، پرویز الٰہی نے الزام لگایا کہ میں نے ان پر حملہ کیا ہے، یہ کیسا حملہ تھا، کیسا بازو ٹوٹا تھا جو دو منٹ میں جڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے