عابد شیر علی

اب پاکستان شہباز اسپیڈ سے ترقی کرے گا، عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہناہے کہ اب پاکستان شہباز اسپیڈ سے ترقی کرے گا، اچھے افسروں کی ٹیم بنانے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے آتے ہی معاشی اشاریے اوپر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سے سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عابد شیر علی نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے طور پر وہ اپنی انتظامی صلاحیتیں ثابت کرچکے ہیں۔ نئی حکومت کے آتے ہی معاشی اشاریے اوپر چلے گئے، یہ استحکام کی علامت ہے جس کی تلاش میں ملک چار سال سے سرگرداں تھا۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ فوج نے بھی عدم استحکام کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ سمجھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف نے کہا کہ جس نے لنگر خانے بنانے ہیں وہ حکومت میں نہ آئے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام روزگار فراہم کرنا ہے، لنگر خانوں کو نہیں چلایا جا سکتا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے