احسن اقبال

عمران نیازی پاکستان کے وہ بدقسمت وزیر اعظم ہیں جنہیں قومی اسمبلی نے ان کے عہدہ سے برطرف کیا، احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نیازی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ، عمران نیازی پاکستان کے وہ بدقسمت وزیر اعظم ہیں جنہیں پاکستان کی قومی اسمبلی نے ان کے عہدہ سے برطرف کیا۔ آپ نے کل جلسے میں کہا ہے دل پر چوٹ لگی ہے کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلی ہیں، عمران نیازی صاحب 22 کروڑ عوام کے دل پر بھی چوٹ لگی ہے کہ آپ نے سولین مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں پہلی بار آئینی جمہوری طریقہ کار کے مطابق کسی وزیر اعظم کو برطرف کیا گیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  عمران نیازی کا پونے چار سال کا اقتدار پاکستان کے سیاہ ترین ادوار میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ 10 منٹ سے بچ گئے اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم ازولی کرتے، تو آپ کو پتا کہ آئین شکنی کا کیا انجام ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے مزید کہاکہ ، آپ کی ساری سیاست سودا گری کے اوپر ہے، آپ نے پارٹی، سینٹ کی ٹکٹیں بیچی، جاتے جاتے کشمیر میں اپنے کارکن کو وزیر اعظم بنایا تھا اسے ذبح کر کے کشمیر کی وزارت عظمی بھی بیچ گئے۔ بتائے کتنے میں سودا کیا ہے اسلام آباد میں ہر شخص یہی بات کر رہا ہے؟ آپ نے کشمیر کے عوام کو جاتے جاتے نہیں بخشا ان کا بھی سودا کر کے چلے گئے ہیں، جو شخص ہر چیز میں سودا کرے وہ پاکستان کا ہیرو نہیں ولن ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے