مریم اورنگزیب

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے یہ فیصلہ ہوچکا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے یہ فیصلہ ہوچکا، بھارت جتنا ظلم کر لے کشمیری اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، یہ نعرہ ہماری زندگی کا حصہ ہے، ‎مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم  اورنگزیب نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے اپنا گھر ٹھیک نہیں کریں گے تو ہماری بات کوئی نہیں سنے گا۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ کشمیر سے متعلق کام کیا ہے، وکلاء برادری کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی خدمات استعمال کرنی چاہئیں۔ 19 اگست کے بھارتی اقدام پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے، سیکیورٹی کونسل میں ایک بھی ملک پاکستان کے ساتھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کے دوران مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیر پر شب خون مارا، سیاست سے بالاتر ہو کر ہمیں سوچنا پڑے گا کہ 5 اگست کا اقدام کیوں ہوا، سوچنا پڑے گا کیا 5 اگست کا بھارتی فیصلہ ہم واپس کراسکتے ہیں۔ نواز شریف کی وجہ سے بھارت کا وزیر اعظم پاکستان چل کر آیا، بھارت کے وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر پر بات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے