مصدق ملک

کسی کو اجازت نہیں کہ وہ کہے کہ خونی مارچ ہوگا، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے، مگر کسی کو یہ کہنے کی اجازت نہیں کہ وہ کہے کہ خونی مارچ ہوگا، ایک پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے بارے میں کیسی کیسی باتیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  کیا گھر کی گھنٹی بجانے پر پولیس والے کو گولی مار دی جائے؟ انٹیلی جنس ادارے کہہ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہوگا، ہائی کورٹ نے کہا کہ لکھ کر دے کہ پر امن احتجاج ہوگا۔ مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے لکھ کر دینے سے انکار کر دیا کہ مارچ پر امن ہوگا۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے مزید کہا کہ کیا کسی کو ملک کو یرغمال بنانے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ہمیں ملکر ریاست کو ماں کا درجہ دینا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھر پور انداز میں عالمی سطح پر اٹھانا چاہیئے، عالمی ٹھیکیداروں کے سامنے انہی کی رولنگز سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے