وجیہہ قمر

ڈی سیٹ کرنے کی دھمکی سے ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی۔ وجیہہ قمر

اسلام آباد (پاک صحافت) وجیہہ قمر کا کہنا ہے کہ ابھی میں پارٹی کا حصہ ہوں پھر بھی مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ڈی سیٹ کرنے کی دھمکی سے ہماری آواز نہیں دبائی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہوں کہ نہ کسی رقم اور نہ ہی کسی عہدے کی پیشکش ہوئی ہے۔ کچھ دنوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما وجیہہ قمر کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے یا ہاتھ میں تسبیح سے بن جاتی ہے۔ بہت ساری ایسی باتیں ہیں جو ہم کئی سالوں سے سن رہے تھے، یہ سب عوام کو پاگل بنانے کے لیے ایک ڈھونگ تھا، صرف سلیکٹڈ احتساب کیا گیا مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو دو مرتبہ اپنے تحفظات کا بتایا، ابھی تو میں نے پارٹی چھوڑی نہیں، ابھی تو میں پارٹی کا حصہ ہوں اور یہ حالات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے