کنٹرول روم

عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

اسلام آباد (پاک صحافت) عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کردیا۔ کنٹرول روم کے ذریعے انتخابات کے لیے سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ کنٹرول روم نیشنل ایکشن پلان کے کوآرڈی نیٹر بریگیڈیئر شہزاد نذیر کی سربراہی میں قائم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کے دیگر ممبران میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ڈپٹی سیکرٹری طاہر اکبر اعوان کنٹرول روم کے ممبر، سیکشن آفیسر مبشر حسن کوآڈینیشن آفیسر مقرر کیے گٸے۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب دورانی کی ہدایت پر کنٹرول روم کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے