اسلام آباد (پاک صحافت) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں لکھا ہے کہ ہمیں اس بات سے نظر نہیں پھیرنی چاہیے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں۔
فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے خلاف کافی مجرمانہ مواد موجود ہے، ایف آئی آر کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی دفعہ 5 اور 9 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کیلئے ریکارڈ ہی کافی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔