مریم اورنگزیب

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع شریف خاندان کی مرہون منت ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع شریف خاندان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنانے پر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی اقدامات اور جھوٹے مقدمات پر غیر قانونی اور کمزور چیئرمین قومی احتساب بیورو کو شرم آنی چاہیے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے مقدمات کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے خلاف نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست خوف کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے