مولانا فضل الرحمان شہباز شریف

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا شیڈول جاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمور کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے درمیان ملاقات کا شیڈول جاری ہوگیا۔  مصدقہ ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اور شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل ملاقات کرینگے ، دونوں رہنما ملاقات میں نواز شریف سے بھی مشاورت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے  صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ ملاقات میں دونوں رہنما پی ڈی ایم اجلاس سے قبل تحریک عدم اعتماد لانگ مارچ اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر گفتگو کریں گے ، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 18 فروری کو تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے