فضل الرحمان

پی ڈی ایم سربراہ کی مرحوم رحمان ملک کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پاکستان پیپلز پارٹی کے  مرحوم رہنما رحمان ملک کے گھر آمد ہوئی ، جہاں انہوں نے  مرحوم رحمان ملک کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مرحوم سینیٹر رحمان ملک کے گھر گئے اور بیٹوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل  الرحمان نے رحمان ملک کے بیٹے علی رحمان ملک اور عمر رحمان ملک سے ان کے والد کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے