بانی پی ٹی آئی اور ان کے کارندے اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے کارندے اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولتوں پر دیگر قیدیوں کے اعتراضات آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ہفتے میں ایک دن ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ قوم نے توشہ خانہ کے چوروں اور 9 مئی کے فسادیوں کو مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی، بانی پی ٹی آئی پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگنے والے نہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ فارم 47 حکومت کو اپنا آخری انجام نظر آرہا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے