انٹرپول پاکستان کی سعودی عرب میں کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انٹرپول کے عملے نے کارروائی کر کے اشتہاری ملزم کو 8 سال بعد سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ ملزم رفیق احمد پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم 2016ء میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ جمال ڈی جی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے رواں سال کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 50 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا جبکہ رواں سال کے دوران اغواء ہونے والی کمسن بچی کو بھی دبئی سے بازیاب کروایا گیا۔

گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے، گرفتار ملزمان کو ایئر پورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لیے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں، ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے